اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) نے ملک کا پہلا قومی تعلیمی ڈیٹا سسٹم متعارف کروا دیا،یہ پلیٹ فارم جامعات کے تمام ریکارڈ کو یکجا کرنے اور بہتر فیصلہ سازی کے لیے استعمال ہوگا۔
ترجمان ایچ ای سی نئے سسٹم کے ذریعے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کی مانیٹرنگ اور درجہ بندی اب مزید شفاف ہوگی، منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایچ ای سی اور ہواوے پاکستان کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا،تمام معلومات اور ریکارڈ کو ایچ ای سی کے اپنے کلاؤڈ سسٹم پر محفوظ رکھا جائے گا۔
اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی ، وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
اس اقدام کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں شفافیت لانا اور مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کرنا ہے۔











