جمعرات,  30 اپریل 2026ء
نادرا ای سہولت مراکز پر دیگر حکومتی اداروں کی کون کون سے خدمات حاصل ہیں؟
نادرا ای سہولت مراکز پر دیگر حکومتی اداروں کی کون کون سے خدمات حاصل ہیں؟

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): نادرا ای سہولت مراکز پر صرف شناختی دستاویزات ہی نہیں بلکہ دیگر حکومتی اداروں کی اہم خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔ نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں نادرا کی سہولت مراکز کا جال بچھا دیا ہے۔

تاہم یہ نادرا ای سہولت مراکز صرف شناختی دستاویزات سے متعلق ہی خدمات فراہم نہیں کرتے بلکہ دیگر حکومتی اداروں کی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

ان ای سہولت مراکز پر شہریوں کو سرکاری پروگراموں سے مالی امداد حاصل کرنے سے لے کر یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے، اور گاڑیوں کی خرید وفروخت میں سہولت فراہم کرنے تک، عوامی خدامات کی ایک وسیع رینج ایک ہی چھت کے نیچے مل جاتی ہے۔

ملک بھر میں کتنے ای سہولت مراکز نادرا کی خدمات پیش کرتے ہیں، کیا مخصوص سہولیات دستیاب ہیں، اور ان کی رسائی کو بڑھانے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

نادرا میں نئی ملازمتوں کا اعلان: پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے شاندار موقع

اس کے علاوہ مستقبل قریب میں ان خدمات کو شروع کرنے کے لیے کن نئے شعبوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے؟

ان تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے، ای سہولت خدمات کے بارے میں مکمل اور ضروری معلومات کے ساتھ، نادرا پوڈ کاسٹ دیکھیں۔

مزید خبریں