عمر ایوب اسپیکر اور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگنے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ میں یہاں مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے آیا ہوں، ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا مولانا صاحب مان جائیں گے؟جس پر عمر ایوب نے جواب دیا کہ ووٹ مانگنا میرا کام ہے، ہم اسپیکر اور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا بانی چیئرمین کو پتہ ہے کہ آپ فضل الرحمان سے ملاقات کررہے ہیں؟جس پر عمر ایوب بولے ’کیوں نہیں پتہ‘۔عمر ایوب کے علاوہ اسد قیصر اور جنید اکبر بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔

مزید خبریں