اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھوں کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
پمز اسپتال کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے فالو اپ علاج کے لیے پمز لایا گیا۔ ماہرین چشم نے معائنہ کیا، اور مریض طبی طور پر مستحکم پایا گیا۔
مانچسٹر: پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے انصاف کا مطالبہ
عمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔ میڈیکل پراسس سے قبل مریض کی رضا مندی حاصل کی گئی۔
آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی میں طبی بہتری پائی گئی۔ سابق وزیراعظم کی مکمل آگاہی، رضامندی اور معیاری نگرانی کے تحت آپریشن تھیٹر میں طریقہ کار مکمل کیا گیا۔
طریقہ کار ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔ مریض عمران خان طریقہ کار سے پہلے، دوران اور بعد میں طبی طور پر مستحکم رہے۔
مطلوبہ علاج کے بعد مزید نگہداشت، فالو اپ ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا۔











