اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 کا فارم 49 جاری کر دیا۔
فارم 49 کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شہزادہ گشتاسپ خان کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق شہزادہ گشتاسپ خان نے 105259 ووٹ حاصل کیے جبکہ نواز شریف 80413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی۔
الیکشن کمشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مزیدپڑھیں:ہمارا واسطہ ایسے لوگوں سے پڑا جنھوں نے الیکشن میں ہارتے ہی دھاندلی کی رٹ لگائی، نوازشریف
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین دن میں حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ دو روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔











