بلوچستان اسمبلی :عبدالخالق اچکزئی اسپیکر،غزالہ گولہ بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن )کے عبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر اور  غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکرمنتخب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق  عبدالخالق اور غزالہ گولہ کے علاوہ  کسی نےکاغذات ہی جمع نہیں کرائے ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تین  بجے اسمبلی اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: آزاد امیدوار غیر مشروط ن لیگ میں شامل ہوئے، شہباز شریف

واضح رہے کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عبد الخالق اچکزئی کوبلوچستان اسمبلی کا اسپیکر نامزدکیا تھا۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کی نامزدگی کا فیصلہ نوازشریف اور شہبازشریف نے صوبے کی قیادت سے مشاورت کے بعدکیاگیا ۔بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین کے ایوان میں سے گزشتہ روز 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔

مزید خبریں