لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ اور پاکستان کے درمیان نئے شراکت داری پروگرام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، برطانیہ کے تعراون سے ریمٹ پروگرام کے تحت جدید جیولیوجیکل ڈیٹا کی تیای پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں جیو سائنس ریسرچ لیبارٹریز میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
برطانیہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل نہیں ہوگا: برطانوی میڈیا
جیولوجیکل سروے کو ڈیجیٹل سروے، جیوکیمیکل سیمپلنگ اور جی آئی ایس ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معدنی وسائل بے پناہ، ترقی کے لیے مستند ڈیٹا ناگزیر ہے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پروگرام سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور خود انحصاری بڑھے گی۔
علاوہ ازیں اپریل سے جولائی 2026 تک جاری پروگرام میں عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جائے گی، پاکستان میں 90 سے زائد معدنیات کے ذخائر 6 لاکھ مربع کلو میٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔











