هفته,  18 اپریل 2026ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار

اسلام آباد(عرفان حیدر) ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 17.2 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

پہلی کارروائی انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب کی گئی، جہاں ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 8 کلوگرام چرس اور 1 کلوگرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری کارروائی سروس روڈ چارسدہ کے قریب عمل میں آئی، جہاں موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

تیسری کارروائی شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب کی گئی، جہاں ایک ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق تینوں مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں