مانچسٹر(شہزادانورملک سے)برطانیہ میں ابھرتے گلوکار رضی رض نے اپنی آواز کاجادوجگا کر محفل لوٹ لی۔
رضی رض نے روشن پاکستان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2014 میں نصیبو لال جی اور نوراں لال جی کے ساتھ اپنا پہلا گانا کیا تھا لیکن پروڈیوسرز کی جانب سے اس میںگڑبڑ ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پھر2017میں میں نے اپناگانا”نچدی ٹپدی”جاری کیا، میں نے 2018 میں اپنا دوسرا گانا” سہلیاں” ریلیز کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بعض مصروفیات کی وجہ سے رابطے میں نہیں رہتے تاہم اب وہ کوشش کرینگے کہ رابطے میں رہیں۔
رضی رض نے روشن پاکستان نیوز کی ٹیم کا بھی شکریہ اد اکیا جو بیرون ممالک میں اوورسیز پاکستانیز کی آوازبنا ہے،انہوں نے کہاکہ روشن پاکستان نیوز کی ٹیم پاکستانی کلچر کو زندہ رکھنے اور بیرون ملک پاکستان کی شناخت کو برقراررکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہے جو یقینا لائق صد تحسین ہے۔
انہوں نے کہاکہ جو کام روشن پاکستان نیوز کی ٹیم کر رہی ہے انہی جیسے اقدامات کی وجہ سے بیرون ملک لوگوں کو پاکستان اور اس کے کلچر کا پتہ چلتا ہے۔
یادرہے کہ مرکری پروموشنز کے زیر اہتمام بریڈفورڈ میں میوزیکل نائٹکا انعقاد کیا گیا۔مرکری پروموشن ثقافت اور آرٹ کو ترویج دینے کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیںاور آرٹسٹوں کو ان کا جائز مقام دلوانے میں کوشاں ہے۔پروگرام منتظمین کے مطابق اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی پیش کئے جائیں گے ۔ منتظمین کے مطابق پاکستانی کلچر کو فروغ دینے کیلئے ایسی میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیاجاتا ہے ۔
مزید پڑھیں: مانچسٹر میں لیڈیزنائٹ کے نام سے6مارچ کو محفل موسیقی منعقد ہوگی
پروگرام آرگنائزرزکے مطابق منتظمین کی حوصلہ افزائی کمیونٹی کا مشترکہ فرض ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیز کو پاکستانی کلچر کوبیرون ممالک میں مزید فروغ دینے کیلئے راغب کیا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی کلچر اپنی تہذیب و تمدن کے اعتبار سے پوری دنیا میں اپنی الگ شناخت اور پہچان رکھتا ہے۔حکومت اپنی سطح پر پاکستان کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے کوششیں کرتی رہتی ہے پاکستان کی تہذیب وثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے نجی سطح پرکام کرنے والے اداروں کا کردار بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جوبیرون ممالک میں اپنے محدود وسائل میں رہ کر پاکستانی کلچر کو اصل شکل میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔