منگل,  07 اپریل 2026ء
لاہور میں دو سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے مبینہ زیادتی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور میں ملزمان نے دو سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق تین نامزد ملزمان کے خلاف لاہور کے ڈیفنس سی تھانے میں دو سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اسلحے کے زور پر دونوں خواتین سے مبینہ زیادتی کی گئی ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملزم نے رابطہ کیا اور کہا کہ برینڈ کے لیے ویڈیو بنوانی ہے۔

دونوں خواتین کو اسٹوڈیو کا کہہ کر ڈیفنس کے فلیٹ میں بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

برطانیہ: ٹک ٹاک انفلوئنسر اور والدہ کو دوہرے قتل پر عمر قید کی سزا

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے فیز 9 حیات آباد میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق (سد ریپر) کے گھر نامعلوم چور نے بڑی واردات کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیم نے بھی شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں