هفته,  11 اپریل 2026ء
لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 5 اہلکار زخمی

لکی مروت(روشن پاکستان نیوز) لکی مروت میں پولیس موبائل کےقریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے جس سے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے شہباز خیل اڈہ پر پیش آیا، جہاں پولیس موبائل کےقریب ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکا کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

بنوں: تھانہ میریان کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس آئی سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں