اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ نامزد وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کا کامیاب ترین وزیر اعظم بننے کیلئے چند معاملات پر کام کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور اس کے عوام مشکل میں ہیں، اس لیے سب مل کر کوشش کریں گے کہ عوام کو مسائل سے اور پاکستان کو بحران سے نکالا جائے، میثاق معیشت کے ساتھ ساتھ میثاق مفاہمت پر بھی مل کر کام کریں اور انتخابی اصلاحات اور عدالتی اصلاحات بھی کی جائیں۔
مزید پڑھیں: ن لیگ سے ہماری انڈراسٹینڈنگ ہے، حکومت کے ساتھ جائیں گے، مصطفیٰ کمال
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قومی اتفاقِ رائے سے ہی جمہوریت اور پارلیمان کو فعال کیا جاسکتا ہے، اگر ان تین سے چار معاملات پر بات کریں تو امید ہے کہ شہباز شریف پاکستان کی تاریخ کے کامیاب وزیراعظم بن جائیں گے۔