اسلام آباد(سعد عباسی) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد: خاتون صحافی کے ساتھ نامناسب رویے پر پولیس کانسٹیبل معطل
تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی اور ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین نے شرکت کی اور ترقی پانے والے افسران کو نئے عہدوں کے رینک لگا کر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر نے کہا کہ افسران کی ترقی ان کی انتھک محنت، فرض شناسی اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے افسران مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ شہریوں کی خدمت جاری رکھیں گے اور پولیس کے وقار میں مزید اضافہ کریں گے۔
وفاقی پولیس کے غازیان کے اعزاز میں ریسکیو 15 فیلڈ آفس میں (غازی ویک) کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
تقریب میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد عثمان طارق بٹ سینئر افسران اور اسلام آباد پولیس کے غازیان نے شرکت کی تقریب میں غازیوں کی قربانیوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہم اپنی بہادری،فرض شناسی ، قربانی کے جذبے سے سر شار جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس فورس کا وقار بلند کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ قربانی کا جذبہ کسی بھی قوم کے بہادر سپوتوں کو ھی نصیب ہوتا ہے۔ ہم اپنے غازیان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ملک و قوم کے لیے قربانی دینے والوں کے خاندان بھی باعث احترام ہیں۔
دہشت گردی کی جنگ لڑنے والوں کو دی جانے والی مراعات ان کی قربانی کا نعم البدل نہیں ،اپنے آج کو دوسرے کے کل کے لیے قربان کرنے والوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔
اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری
سنگین جرائم میں ملوث دو مجرمان اشتہاریوں سمیت 18 جرائم پیشہ عناصر گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاٶن جاری ہے۔اس سلسلے میں تھانہ آبپارہ، تھانہ سنگجانی، تھانہ سبز منڈی، تھانہ کھنہ،تھانہ ہمک، تھانہ شہزاد ٹاون اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 661 گرام چرس 4بوتلیں شراب اور مختلف بور کے14عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران دو مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔











