هفته,  04 اپریل 2026ء
فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کےانتخابات کی تاریخ کو کم از کم ایک ماہ آگے بڑھایا جائے، عوامی اتحاد گروپ

جعلی اور بوگس ووٹوںکا خاتمہ ،قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انتخابات کا انعقاد کرایا جائے،منظور مسعود

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی عوامی اتحاد گروپ کے امیدواروں نے اے سی الیکشن کمشن اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، کواپریٹو ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ آئی سی ٹی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد سمیت تمام متعلقہ ادروں سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کو کم از کم ایک ماہ آگے بڑھایا جائے،جعلی اور بوگس ووٹوںکا خاتمہ کیا جائے، تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انتخابات کا انعقاد کرایا جائے تاکہ انتخابات کی شفافیت پر انگلی نہ اٹھا ئی جا سکے،اس بات کا اظہار فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی عوامی اتحاد گروپ کےامیدوار برائے صدر منظور مسعود، نائب صدور شجاع احمد خان اور انورار الحق ستی،سیکرٹری مرزا جنید اقبال ، جوائنٹ سیکرٹریرز نعیم احمد خان،طاہر مقصود، فنانس سیکرٹری غضنفر علی، اسسٹنٹ سیکرٹری فنانس عمران احمد اعوان،ایگزیکٹو ممبران سردار فیصل خان، افتخار احمد، طارق منہاس اورشکیل احمدنے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ جناح گارڈن اسلام آباد کی سب سے پرانی سوسائٹی ہے، عوامی اتحاد گروپ کی تشکیل کا فیصلہ جناح گارڈن فیز ون فیز ٹو اور کورنگ ٹاؤن کے رہائشیوں کی مشکلات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا،جہاں بیس ہزار سے زائد ممبران سوسائٹی انتظامیہ کی بدانتظامی اور کرپشن کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں،سوسائٹی میں کوئی ہسپتال، کھیل کا میدان، پارک اور سکول نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی کے انتخابات کیلئے شیڈول جلد بازی میں رمضان اور عید کے دنوں میں رکھا گیاجس کی وجہ سے بہت سے ممبران عمرے اور اعتکاف کی وجہ سے انتخابات میں حصہ لینے سے رہ گئے،جبکہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ ایک لاکھ روپے ناقابل واپسی فیس رکھی گئی تاکہ کوئی عام ممبرانتخابات میں حصہ ہی نہ لے سکے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے صرف دوورکنگ دنوںکا وقت دیا گیاجبکہ سکروٹنی کیلئے بھی عملی طور پر دو دون دیئے گئے جو کہ تیرہ ہزار ممبران کی سیکرؤٹنی کیلئے ناکافی ہیں،اعتراضات پر اپیلوں کیلئے26 مارچ سے 02 اپریل تک کاوقت دیا گیا تاہم آج تین اپریل تک ہماری اپیل کی سماعت نہیں کی گئی جس سے الیکشن شیڈول کا عمل غیر موثر ہو چکا ہے،ووٹر لسٹ میں ڈھائی سے تین ہزار جعلی اور بوگس ووٹ جن میں ڈپلیکیٹ ووٹ اور نیشنل اسمبلی سوسائٹی کے ممبران کے ووٹ شامل ہیںجن پر اعتراضات کے باوجود انہیں جان بوجھ کر ووٹر لسٹ میں فائنل کیا گیا ہےجس کے تمام تر ثبوت موجود ہیں،عوامی اتحاد گروپ کے امیدواروں نے اے سی الیکشن کمشن اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، کواپریٹو ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ آئی سی ٹی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد سمیت تمام متعلقہ ادروں سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کو کم از کم ایک ماہ آگے بڑھایا جائے،جعلی اور بوگس ووٹوںکا خاتمہ کیا جائے، تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انتخابات کا انعقاد کرایا جائے تاکہ انتخابات کی شفافیت پر انگلی نہ اٹھا ئی جا سکے۔

مزید خبریں