سیالکوٹ (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو دو ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا ہے، عمر ڈار پر 9 مئی کو احتجاج کرنے پر مقدمات درج تھے۔
اس موقع پران کی والدہ ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ کہ الحمدللہ میرا بہادر بیٹا عمر ڈار آج 10 ماہ بعد گھر واپس لوٹ آیا ہے۔
الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے والے ریحانہ ڈار نے کہا کہ میرے جگر کا ٹکڑا ماں کے سینے سے لپٹا تو لگا دنیا جہان کی ہرخوشی مل گئی ہو۔
ریحانہ ڈار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میرے گھر کی رونق واپس لوٹنے پر اپنے اللہ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔
مزیدپڑھیں:سنی اتحادکونسل کومخصوص نشستیں ملیں گی یانہیں،الیکشن کمیشن میں سماعت
انھوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ہمارا سہارا اور آواز بننے والے ہر فرد کی شکر گزار ہوں۔ میڈیا کے ان لوگوں کا بھی شکریہ جو میرے لیے آواز بلند کرتے رہے۔
رہنما تحریک انصاف عمرڈار کی والدہ کا کہنا تھا کہ عمر نے آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھام لیا ہے۔
ریحانہ ڈار نے کہا کہ انشااللہ اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر بانی پی ٹی آئی کے نظریے کیلئے جدوجہد کروں گی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔