اتوار,  05 اپریل 2026ء
آج سے 4 اپریل تک ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آج سے 4 اپریل تک ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی آج رات سے تین اپریل کے دوران بارش متوقع ہے اور چند علاقوں میں 50 ملی میٹر یا زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں بادل کھل کربرسے اور نشترٹاؤن میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ گلبرگ ،جیل روڈ ، گجومتہ اور رائیونڈ سمیت مختلف علاقوں میں اولے بھی پڑے جب کہ موسلادھاربار ش ، آندھی اور ژالہ باری سے موسم خوش گوار ہوگیا مگر بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث 18 افراد جاں بحق ،72 زخمی

لیسکو ریجن میں170سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے،کوٹ رادھا کشن میں دیوار یں گرنے سے 2بچے جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ادھر بلوچستان کے ضلع زیارت، دکی،ہرنائی ،قلعہ سیف اللہ اور لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کیل سیری کے مقام سے بند کردی گئی۔

مزید خبریں