راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں عید کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوتے ہی بینرز اور پوسٹرز ہٹانے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ سرسید چوک، ٹیپو روڈ سمیت دیگر مقامات پر سینیٹر ناصر بٹ کی تصاویر والے پوسٹرز اتارے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ پوسٹرز سینیٹر ناصر بٹ اور ان کے بھائی حافظ عبداللہ بٹ کو ٹیکنیکل ڈائریکٹر بننے پر مبارکباد دینے کے لیے لگائے گئے تھے، جبکہ شیخ تنویر اختر کو بھی ڈائریکٹر بننے پر مبارکباد دی گئی تھی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عید ختم ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں بینرز اور پوسٹرز ہٹانے کی کارروائی تیز کر دی گئی ہے، جس پر مختلف حلقوں میں سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے نئے تعینات ہونے والے حکام کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔











