بدھ,  27 نومبر 2024ء
آرمی چیف کی پولیس آفیسر شہر بانو کو شاباش

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) آرمی چیف سے اے ایس پی شہربانو نقوی نے ملاقات کی جس کے دوران جنرل عاصم منیر نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اے ایس پی شہر بانو سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت اور استقامت کی وجہ سے خود کو ممتاز کیا اور معاشرے کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہماری خواتین پاکستانی معاشرے کا ایک انمول حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا کسی بھی جارحیت کا فوجی طاقت سے جواب دینے کا عزم

آرمی چیف نے مزید کہا کہ خواتین کا احترام مذہب کے ساتھ ساتھ ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے، من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔ آرمی چیف نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ اے ایس پی شہربانو نقوی نے 26 فروری کو لاہور میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا تھا۔

مزید خبریں