منگل,  17 مارچ 2026ء
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا: سحر کامران

کراچی(روشن پاکستان نیوز) سحر کامران نے کہا ہے کہ کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر سہیل بلوچ عرف “گُرک” سمیت چار ہائی ویلیو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جس سے ایک بڑا دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیاب آپریشن کے باعث ملک کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ سحر کامران کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کی جرات، بہادری اور عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی بدولت ملک محفوظ ہے۔

والدِ مرحوم کی ساتویں برسی: سحرکامران کا جذباتی پیغام، ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ فاتحہ کی اپیل

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل اے کے بھارت سے روابط کوئی نئی بات نہیں اور کلبھوشن جادھو اس کی ایک واضح مثال ہے۔ ان کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشتگردی، تخریب کاری اور عدم استحکام پھیلانے کے لیے ایسے عناصر کی سرپرستی کرتا ہے، جن کا نشانہ پاکستانی عوام اور سیکیورٹی ادارے ہیں۔

سحر کامران نے زور دیا کہ قوم کو ان سازشوں کے خلاف متحد رہنے اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں