منگل,  17 مارچ 2026ء
اسحاق ڈار سے ملاقات، ایرانی سفیر نے مشکل وقت میں پاکستانی عوام کیجانب سے ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایرانی سفیر نے مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے تنازع میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کے نئے بڑے حملے

وزیر خارجہ نے خطے میں جلد امن اور مسائل کے حل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مستقل امن اور استحکام کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مزید خبریں