اتوار,  20 اپریل 2025ء
مخصوص نشستیں چھینی گئیں تو تحریک انصاف کیا اقدام کرے گی؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتا دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق کہا کہ پی ٹی آئی کا حصہ بھی ہم میں تقسیم کر دیں، ایسا ہوا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی ظفر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں کوئی خیرات نہیں، یہ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم ہوتی ہیں۔ فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے، امید ہے انصاف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں موقع ملنے پر کسی اور کے حصے پر غبن کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اگر غیر قانونی غبن ہو گیا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ ایسا ہوا تو صدر، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا الیکشن متنازع ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس،عمران خان عدالت طلب، تفصیلات خبر میں

اس موقع پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگر مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے پاس چلی گئیں تو خیرات سمجھ کر بانٹیں گے۔ سنی اتحاد کونسل کو یہ نشستیں ضرور ملیں گی۔ ہماری سیٹیں دی جائیں تا کہ ہماری اسمبلی پوری ہو۔ الیکشن کمیشن کو سیاسی نظام چلانا ہے تو عوامی نمائندوں کا احساس کرنا ہو گا۔

مزید خبریں