هفته,  14 مارچ 2026ء
عیدالفطر پر بارش! محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

کراچی(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں عیدالفطر کے موقع پر بارش کی پیش گوئی کردی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے شہریوں کو عید کے موقع پر خوشگوار موسم اور بارش کی نوید سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا اور آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، تاہم ہوا میں نمی کے باعث موسم مرطوب محسوس کیا جا رہا ہے۔ دن کے وقت تیز دھوپ تپش میں اضافے کا سبب بنے گی۔

کراچی میں ایک نیا قبرستان بنانے جارہے ہیں جس سے شہریوں کو آسانی ہوگی: مرتضیٰ وہاب

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک نیا مغربی سسٹم ملک بھر پر اثر انداز ہونے والا ہے، جس کے باعث کراچی میں عید کے موقع پر بارش کا قوی امکان ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں 17 سے 27 مارچ کے دوران بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مغربی سسٹم کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو جائیں گے، جو ملک کے بیشتر حصوں سمیت کراچی میں بھی موسم کو خوشگوار بنا دیں گے۔

مزید خبریں