هفته,  14 مارچ 2026ء
کیا آپ پاسپورٹ بنوانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی، اب ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر اب ہفتے میں 5 دن کھلیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے انہیں ہفتے میں پانچ دن کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب تمام فیلڈ فارمیشنز اور پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کام کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کی بچت کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری منصوبے کے تحت کام کے دن کم کر کے چار دن کر دیے گئے تھے۔

حکومتِ پاکستان نے خواتین کیلئے پاسپورٹ میں والد کا نام رکھنے کی اجازت دے دی

50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم، اب اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے پرانا شیڈول بحال کر دیا گیا ہے تاکہ پاسپورٹ کے حصول میں شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ہر پاکستانی شہری بیرونِ ملک سفر کے لیے پاسپورٹ حاصل کرنے کا حق رکھتا ہے، جو اسے بیرونِ ملک قیام کے دوران پاکستانی سفارت خانوں کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کی قانونی دستاویز ہے۔

مزید خبریں