هفته,  14 مارچ 2026ء
سی ٹی ڈی کا لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک

بنوں(روشن پاکستان نیوز)  کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے  لکی مروت کے علاقے شاگئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کے دوران  6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شاگئی میں کارروائی کے دوران  فائرنگ کے تبادلے 6 دہشتگردوں کو  ہلاک کیاگیا، تقریباً 40 منٹ تک جاری رہنے والی کارروائی میں دہشتگردوں کے مزید ساتھی فرار ہو گئے۔

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی،4دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ  دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 2 پستول، 8 دستی بم اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں۔

مزید برآں جمعہ کو لکی مروت دھماکے میں شہید 7 اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

مزید خبریں