کراچی(روشن پاکستان نیوز) نادرا کی جانب سے عوام کی سہولت کے پیش نظر 10 سال تک عمر کے بچوں کے ب فارم کے اجراء کی سہولت، ای سہولت مراکز پر فراہم کر دی گئی ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل سے جاری شدہ برتھ سرٹیفکیٹ کے ہمراہ اپنے گھر کے قریب واقع ای سہولت فرنچائز پر تشریف لائیں اور بچے کا ب فارم بنوائیں۔
قریبی ای سہولت فرنچائز کی معلومات حاصل کرنے کے لئے مکمل فہرست اس لنک پر: https://www.nadra.gov.pk/eSahulatFranchises
دوسری جانب قومی شناختی نظام کی مکمل درستی اور مزید استحکام کے لیے نادرا نے اہم قدم اٹھایا ہے، سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شہری ڈیٹا بیس کے درمیان مطابقت کا کام مکمل ہو گیا، اور سول رجسٹریشن نظام میں بطور متوفی درج افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیے گئے۔
نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ رولز کے تحت 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں، لواحقین نے متوفین کا اندراج صوبائی اداروں میں تو کرایا لیکن نادرا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہیں کرایا گیا تھا۔
ملک میں رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
نادرا کے حالیہ معاون اقدامات پر 30 لاکھ افراد کے لواحقین نے شناختی کارڈ منسوخ کرائے، جب کہ 42 لاکھ شناختی کارڈز سول رجسٹریشن نظام میں وفات کے اندراج کے باوجود فعال رہے تھے۔











