امریکا کا پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکا نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر تبصرہ نہیں کر سکتے، توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی توانائی صلاحیت میں 4,000 میگاواٹ اضافے میں مدد کی، امریکی منصوبوں نے پاکستان کی بجلی کی صلاحیت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا۔

مزیدپڑھیں:مشی گن الیکشن، ٹرمپ اور بائیڈن کامیاب، غزہ پر احتجاج کا ووٹ کس طرف؟

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی ترقیاتی منصوبوں کی مدد سے آج 50 ملین سے زائد گھروں کو بجلی فراہم ہو رہی ہے، امریکا اور پاکستان گرین الائنس کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اور پاکستان پانی کے انتظام، آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ زراعت پر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک قابل تجدید توانائی پر کام کر رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

مزید خبریں