اسلام آباد (کرائم رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔ متاثرہ شہری کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے باوجود ڈیڑھ ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی نہ تو ملزمان کو گرفتار کیا جا سکا اور نہ ہی موٹر سائیکل برآمد ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق عبد الاحد ولد ضمیر الحق قریشی، سکنہ تحصیل و ضلع مری حال رہائش مکان نمبر 2004، سٹریٹ نمبر 25، محلہ اقبال کالونی ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی، جو سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہے، نے تھانہ شمس کالونی اسلام آباد میں تحریری درخواست دی۔ درخواست کے مطابق 2 مارچ 2026 کو دن تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر اس نے اپنا موٹر سائیکل نمبر RIX-9478 روڈ پرنس CG-125 سرخ رنگ ماڈل 2018 (انجن نمبر EN008482، چیسیز نمبر CH009174) سی ٹی ٹی آئی کالج کے باہر پارکنگ ایریا میں کھڑا کیا تھا۔
متاثرہ طالب علم کے مطابق جب وہ شام تقریباً 4 بجے واپس آیا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہیں تھا۔ اس نے اردگرد کافی تلاش کیا لیکن موٹر سائیکل کا کوئی سراغ نہ مل سکا، جس پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ہیں۔
نیویارک پولیس ہیڈکوارٹرز میں گرینڈ افطار: پاکولی وفد کی شرکت
شہری کی درخواست پر تھانہ شمس کالونی پولیس نے مقدمہ نمبر 89/26 زیر دفعہ 381/A تعزیرات پاکستان درج کر لیا، تاہم متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے اور موٹر سائیکل برآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔
متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ اس نے بڑی مشکل سے موٹر سائیکل خریدا تھا اور یہ اس کی روزمرہ آمدورفت کا واحد ذریعہ تھا۔ اس نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اس کا موٹر سائیکل جلد از جلد برآمد کرایا جائے۔











