اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی ممکنہ قیمت اور نام کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فون کو آئی فون الٹرا کا نام دیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فولڈ ایبل آئی فون کے لیے الٹرا نام کا انتخاب ایپل واچ الٹرا کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔
ایپل اسمارٹ واچز میں ایپل واچ الٹرا سب سے مہنگا ماڈل ہے اور فولڈ ایبل آئی فون بھی ایپل کا سب سے مہنگا آئی فون ہوگا۔
موبائل بیلنس میں غیر متوقع کٹوتیوں پر پی ٹی اے کا اہم بیان
اس سے قبل مختلف لیکس میں بتایا گیا تھا کہ فولڈ ایبل آئی فون اس وقت دستیاب دیگر فولڈ ایبل اسمارٹ فونز سے مختلف ہوگا۔
آئی فون فولڈ کو جب ان فولڈ کیا جائے گا تو وہ 7.8 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ بند ہونے پر 5.5 اسکرین نظر آئے گی۔
فون کے اندر اے 20 پرو چپ دی جائے گی جبکہ 5500 ایم اے ایچ بیٹری دیے جانے کا امکان ہے۔
اس کا کیمرا ڈیزائن آئی فون ائیر سے ملتا جلتا ہوگا مگر وہ مکمل بلیک ہوگا اور وہاں 2 کیمرے ، ایک مائیکرو فون اور فلیش دیے جانے کا امکان ہے، تاکہ یہ فولڈ ایبل آئی فون دیکھنے میں آئی پیڈ پرو جیسا نظر آئے۔
فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو ماڈلز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔











