جمعه,  01 نومبر 2024ء
ٹرمپ کے بیٹے کو قتل کی دھمکی،مشکوک پائوڈر پر مشتمل پارسل موصول

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)ایک سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خطرناک مواد اور فائر ٹرکوں سے نمٹنے میں مہارت رکھنے والی ایک ٹیم کو ٹرمپ کے بڑے بیٹے کے گھر بھیجا گیا ۔ یہ ٹیم اس وقت گئی انہیں ایک مشکوک پارسل موصول ہوا جس میں سفیدرنگ کا عجیب پاڈرموجود تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدرکے بڑے بیٹے ڈونلڈ جونیئر فلوریڈا میں اپنے گھر پر تھے، جب انہیں موت کی دھمکی کے علاوہ اس پاڈر پر مشتمل لفافہ دریافت ہوا۔

تفتیش کار فی الحال اس پاڈر کی شناخت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس،عمران خان عدالت طلب، تفصیلات خبر میں

ٹرمپ کے ترجمان نے کہا کہ مادہ کے ٹیسٹ کے نتائج اس بارے میں غیر حتمی تھے کہ یہ کیا تھا، لیکن سائٹ پر موجود حکام کو یقین نہیں ہے کہ یہ جان لیوا پاڈر ہے۔یہ دوسری بار ہے جب ڈونلڈ جونیئر سفید پاڈر والے پارسل ملے ہیں۔

مزید خبریں