واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)ایک بغیر نامی جہاز میں ایرانی ساختہ اسلحہ لے جانے کی کوشش میں پکڑے جانے والے عملے کے ارکان کو امریکہ کی وفاقی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت میں پیش کیے گئے ان افراد کی تعداد چار ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان کی ضمانت کا امکان نہیں ہے۔بحری جہاز کے عملے کے ان چاروں ارکان کو 11 جنوری کی رات امریکی سنٹرل کمانڈ کی بحریہ نے حراست میں لیا تھا۔ یہ گرفتار بحیرہ عرب میں ہوئی۔
جہاں سے انہیں امریکہ لایا گیا اب ورجینیا کی ایک عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ شروع ہونے جا رہا ہے۔اہم بات یہ کہ عملے کے چار ارکان پاکستانی پاسپورٹ رکھتے تھے۔ جنہیں گرفتار کیاگیا۔
مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف کے مقروض پاکستان میں ارکان اسمبلی کی تنخواہیں اورمراعات کیاہونگی؟جانئے
ان گرفتار کیے گئے عملے کے ارکان کے نام محمد پہلوان، محمد مظہر، عمران اللہ اور اظہار محمد بتائے گئے ہیں۔ ان پر یہ الزام بھی عاید کیا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو غلط معلومات دینے کی کوشش کی۔بتایا گیا ہے کہ ایرانی اسلحہ لے کر آنے والے جہاز کے عملے کے مزید دس ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے مگر ان کو بطور گواہ پیش کیا جائے گا اور ان کے جرم کی نوعیت ان چار افراد والی نہیں ہو گی۔