اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)16ویں قومی اسمبلی کے لیے نومنتخب ارکان کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 200 سے زائد ارکان اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
ارکان جب رجسٹریشن کے لیے آتے ہیں تو ان کے بنیادی کوائف کے علاوہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی انھیں ملنے والی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے بارے میں نہ صرف آگاہی دی جاتی ہے۔ موجودہ اسمبلی میں 96 نئے ارکان منتخب ہوکر پہنچے ہیں جن کی ان معاملات میں دلچسپی بھی دیدنی ہے۔
رجسٹریشن ڈیسک پر موجود عملے کے مطابق ارکان کی پارلیمانی بزنس سے زیادہ دلچسپی تنخواہوں اور مراعات کے معاملات کو سمجھنے میں ہوتی ہے اور وہ اس کے بارے میں کافی سوالات بھی کرتے ہیں۔
اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے مالیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کی ہیں۔ قومی اسمبلی کیش اینڈ اکاؤنٹس برانچ نے اس سلسے میں پروپوزل تیار کیا ہے۔
مزیدپرھیں:ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو شکست دیدی