جدہ(روشن پاکستان نیوز) مکہ مکرمہ میں معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی عثمان کی جانب سے سوئٹزرلینڈ سے آئے مہمان اور سعودی عرب میں مقیم صحافیوں کے اعزاز میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب خوشگوار اور باوقار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں میزبان کی حیثیت سے حاجی عثمان موجود تھے، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں عمر خان اور مرکزی مہمان کے طور پر عظیم خٹک شریک ہوئے۔ صحافتی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جہانگیر خان، سینئر صحافی سید فہد، پاک اوورسیز میڈیا فورم کے صدر راجہ شعیب الطاف، ممبر مرزا الطاف، شباب بھٹہ اور زبیر احمد شریک ہوئے، جبکہ سینئر صحافی عدیل نذیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی عثمان نے معزز مہمانوں اور صحافیوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں دیسی کھانوں کے شوقین افراد عموماً پاکستانی کھانوں کا رخ کرتے ہیں، اور پاکستانی ریسٹورنٹس پر لوگوں کی کثیر تعداد آتی ہے جو روایتی اور مستند دیسی ذائقوں سے لطف اندوز ہوتی ہے۔
پاکستانی جڑواں بچے سرجری کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے
تقریب کے اختتام پر پرتکلف افطار اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جہاں شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔ اس بابرکت موقع نے سمندر پار پاکستانی کمیونٹی اور صحافتی حلقوں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔











