اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا 5 برس کے لیے وائس چانسلر مقرر کردیا۔
وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے تقرری کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔
مزیدپڑھیں:مرکری پروموشنز کی جانب سے بریڈفورڈ میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد
دو روز قبل وفاقی صدر مملکت نے ڈاکٹر بخت جہاں، ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ڈاکٹر ضابطہ شنواری کے انٹرویو لیے تھے، جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر ضابطہ شنواری کو وائس چانسلر بنانے کی منظوری دی۔