هفته,  21 فروری 2026ء
ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم  دیدیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

ہفتہ کو کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مسلسل عدم حاضری اور عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

مانچسٹر: مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کی مقبولیت میں اضافہ، پی ٹی آئی چھوڑ کر لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، صدر نیل بٹ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف یہ مقدمہ ریاستی اداروں پر سنگین اور گمراہ کن الزامات عائد کرنے کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ استغاثہ کا موقف ہے کہ سہیل آفریدی نے اپنے بیانات کے ذریعے اداروں کی ساکھ کو دانستہ طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جو کہ قانوناً جرم ہے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

مزید خبریں