بریڈفورڈ(شہزادانورملک سے)مرکری پروموشنز کے زیر اہتمام بریڈفورڈ میں میوزیکل نائٹ کل(بدھ کو)ہوگی،پروگرام میں پاکستانی لوک گلوکارہ افشاں زیبی اپنی آواز کا جادوجگائینگی۔
تفصیلات کے مطابق مرکری پروموشنز کی جانب سے بریڈ فورڈ میں کل 28فروری بروز بدھ کو ایک میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ایونٹ میں پاکستانی فوک گلوکارہ افشاں زیبی، بشیر لوہار، رضی رز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔
گلوکار مختلف گانے اور نغمے پیش کر کے شائقین موسیقی کے دلوں کو لبھائینگے۔فوک گانوں کے شوقین حضرات کوایونٹ میں شرکت کے لئے مننگھم لین،بریڈفورڈآناہوگا،BD 1،3DA
ایونٹ کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے اسد مرکری ملک سے 07870762737پر رابطہ کیا جا سکتا ہےجبکہ شائقین ٹکٹ کے لیے www.eventbright.co.ukپرآن لائن ٹکٹ بک کرسکتے ہیں
ٹکٹس کی قیمت 20 پاونڈ ،30 پاونڈ، 40 پاونڈ، 50 پاونڈ، وی آئی پی کے لیے 75 پاونڈ، وی وی آئی پی کیلئے کے لیے ریفریشمنٹ کیساتھ 100پاونڈقیمت رکھی گئی ہے ۔
پروگرام کے سپانسر میں راجہ شکیل ویسٹ بائولنگ بریڈ فورڈ،راجہ افتاب بس ڈرائیور بیڈ فورڈ، نومی سدررا کلیکشن بریڈ فورڈ،اے کے ویڈیوذالفقار گبٹ سٹریٹ ہال فکس،کوبیڈاہٹ سعید کشمیری ہڈرس فیلڈ،انڈلج گاز 4 ہین اوور سٹریٹ کیگلی، ڈان پیزا ایوب ہری ہلز ایل این بلیڈزشامل ہیں۔
پروگرام میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔
پروگرام منتظمین کے مطابق اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی پیش کئے جائیں گے ۔ان کے مطابق پاکستانی کلچر کو فروغ دینے کیلئے ایسی میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیاجاتا ہے ۔
پروگرام آرگنائزرزکے مطابق منتظمین کی حوصلہ افزائی کمیونٹی کا مشترکہ فرض ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیز کو پاکستانی کلچر کوبیرون ممالک میں مزید فروغ دینے کیلئے راغب کیا جا سکے۔
یادرہے کہ پاکستانی کلچر اپنی تہذیب و تمدن کے اعتبار سے پوری دنیا میں اپنی الگ شناخت اور پہچان رکھتا ہے۔
حکومت اپنی سطح پر پاکستان کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے کوششیں کرتی رہتی ہے پاکستان کی تہذیب وثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے نجی سطح پرکام کرنے والے اداروں کا کردار بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جوبیرون ممالک میں اپنے محدود وسائل میں رہ کر پاکستانی کلچر کو اصل شکل میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
اس سلسلہ میں آرٹ اکیڈیمیاں، آرٹ اینڈ کلچر سنٹرز اور بعض جگہوں پر این جی اوز بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف کیلئے خط ڈکٹیٹ کرادیا ، آج بھیج دیا جائیگا، عمران خان
پاکستانی کلچر کو زندہ رکھنے اور بیرون ملک پاکستان کی شناخت اس کے کلچر کے ذریعے کرانے کے سلسلہ میں متعدد لوگ اور ادارے کام کررہے ہیں جو یقینا لائق صد تحسین ہیں اور اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہیں۔
انہی اداروں کی وجہ سے بیرون ملک لوگوں کو پاکستان اور اس کے کلچر کا پتہ چلتا ہے۔