هفته,  23 نومبر 2024ء
مولانا فضل الرحمان کا صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

پشاور (روشن پاکستان نیوز)امیر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لینگے، آنے والے دنوں میں سسٹم میں رہنے والے روئیں گے، الیکشن میں ایسے لوگ کامیاب ہوئے جو مہم میں نظر نہیں آئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 میں ہم اسمبلیوں میں تھے اور کہتے تھے غلط ہوا۔ اس وقت بھی سب کہتے تھے دھاندلی ہوئی اب بھی کہتے ہیں دھاندلی ہوئی۔انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عوام کے6 نمائندے ہونے چاہئیں، ہم سسٹم سے باہر اور ملک میں بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں تمام معاملات بہتر طریقے سے چلیں، آئین اور قانون کے مطابق کام ہونے چاہئیں۔اس سے پہلے مجلس شوری کے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ہتھیار ڈالنا سیکھا نہیں، ہم وزرات کی کرسی پر براجمان ہونے کے بجائے حق کے راستے پر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو ہرایا گیا ہے، پہلا آئین 1973 میں بنا جس میں ہمارے بڑوں کی کافی خدمات ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کیلئے خط ڈکٹیٹ کرادیا ، آج بھیج دیا جائیگا، عمران خان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 1973 سے لیکر اب تک ایک بھی قانون سازی اسلامی تعلیمات کے مطابق نہیں ہوئی، ہمیشہ ملک کی ترقی کا سوچا، تمام توانائی ملک کی ترقی میں خرچ کی ہے، جے یو آئی کو نہ قومیت اور نہ ہی فرقہ واریت کی سیاست کرنی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمارے رویوں میں کسی کے خلاف کوئی تعصب نہیں، ایک دوسرے پرجب کفرکے فتوے لگائے تو جمعیت نے اس اقدام کو غلط قرار دیا، کچھ ایسی قوتیں بھی پیدا ہوئی ہیں جو اسلحہ پر اسلام کا نفاذ کرنا چاہتی ہیں، لیکن ہم اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہمیں بتایا جاتا ہے کہ آپ کی زندگی کو خطرہ ہے، ہم آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں، ملک اور آئین کی وفاداری میں ہم نے جانیں دی۔

مزید خبریں