کراچی(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی انجم نذیر ضیغم نے موسم کے حوالے سے بتایا کہ کل دوپہر 2 سے 3 بجے کے آس پاس مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی میں شروع ہونے جا رہا ہے، یہ پہلے کراچی کے مغربی اضلاع کو متاثر کرے گا جس کے تحت گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ہو سکتی ہے لیکن تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔
پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات بارے اہم پیشگوئی
انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ کراچی میں ہونے والی بارش سے شہر کا موسم ٹھنڈا تو نہیں ہوگا البتہ خوشگوار ضرور ہو جائے گا، آنے والے جمعے اور ہفتے کے روز کراچی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ بارش برسانے والا سلسلہ ہے جو مغرب یا شمال مغرب کی جانب جائے گا تو اس سے کراچی میں کچھ شمال مشرقی ہوائیں موجود ہوں گی اور فروری میں جب یہ ہوائیں چلتی ہیں تو ان کا اثر سردی والا نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر رمضان المبارک کے دوران موسم خوشگوار رہے گا، زیادہ گرمی نہیں ہوگی لیکن دوپہر کے اوقات میں دھوپ چبتی ہوئی ضرور محسوس ہوگی۔











