لندن (روشن پاکستان نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹامر ڈیجیٹل خطرات سے بچوں کو محفوظ رکھنےکی غرض سے آن لائن رسائی ریگولیٹ کرنے کے مزید اختیارات کے خواہش مند ہیں۔
برطانیہ: موسلا دھار بارش، 100 سے زائد علاقوں میں سیلاب کا خطرہ
خبرایجنسی کے مطابق کیئراسٹارمر نے کہاکہ تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل خطرات سے بچوں کو محفوظ رکھنےکے لیے یہ ضروری ہے کہ قانون کو ٹیکنالوجی کے مطابق بنایا جائے۔
خبرایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نےحال ہی میں گروک کے خلاف اقدامات کیے تھے، مزید اے آئی چیٹ بوٹس کوبھی بغیر جنسی نوعیت کی تصاویربنانے پرپابندی کے دائرے میں لایا جائے گا۔
خبرایجنسی کے مطابق انہیں پارلیمنٹ میں زیرغور جرائم اور بچوں کےتحفظ سے متعلق قانون میں بطورترمیم متعارف کرایاجائےگا۔











