کیاواقعی ہمارے نظام تعلیم سے مطالعہ پاکستان کا مضمون ختم کیاجارہاہے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے واضح کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے مطالبہ پاکستان کا مضمون ختم کرنے کے حوالے سے کالجز،یونیورسٹیزکوکوئی سفارش نہیں کی ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو مرتضیٰ سولنگی نے یہ بیان سینیٹر مشتاق غنی کی جانب سے پیش کی گئی سینیٹ میں اس حوالے سے پیش کی گئی ایک تحریک کے جواب میں دیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مطالعہ پاکستان کو کالجز،یونیورسٹیزکی سطح پر نصاب سے نکال دیا ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات نے سینیٹ کو بتایا کہ وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کے مطابق مطالبہ پاکستان یا گریجویشن کی سطح پر ایسے پاکستان کی تاریخ سے متعلقہ نصاب یا کسی اور کورس کو ختم کرنے کا کوئی فیصلہ یا تجویز سرے سے جاری ہی نہیں کی گئی۔

مزیدپڑھیں:عارف علوی پر اسمبلی توڑنے اور اجلاس نہ بلانے کے دو مقدمات ہونگے: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی تجویز کردہ تمام انڈرگریجویٹ پالیسیاں ایسے پروگراموں کے لیے تمام ضروری معیارات کویقینی بناتی ہیں،ان کا کہناتھاکہ یونیورسٹیز اپنے تعلیمی قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے خود مختارہیں۔

یہ بھی پڑھیں
نگراں وزیر کے مطابق تمام انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز میں نظریہ پاکستان اور آئین سے متعلق کورس کو شامل کیا گیا ہے۔

مرتضی سولنگی نے مزید کہا کہ یہ کورس مطالعہ پاکستان اور آئین کا امتزاج ہے۔

مزید خبریں