جمعرات,  12 فروری 2026ء
پاکستان کو بچانے کیلئے کراچی کو بچاناضروری، مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا: ڈاکٹرفاروق ستار

اسلام آباد(راشد ملک) ایم کیو ایم پاکستان کےسینئر رہنماء ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کیلئے کراچی کو بچانا ضروری اور اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا ، آزاد بااختیار شہری مقامی حکومت کا ترمیمی بل اب ہم نئی ترمیم میں شامل کرائیں گے، پاکستان کے بلدیاتی نظام کو بچانے کا وقت آگیا ہے،قوم کی ضروریات کو سامنے رکھ کر پالیسیاں بنانا ہونگی، قومی اتفاق رائے سے نیا قومی چارٹر لانے کی ضرورت ہے،زمینوں پر ناجائز قبضہ ختم اور سرکاری زمین واگزار ہونی چاہئیے تاہم متاثرین کے حقوق کو ٹھیس نہیں پہنچنا چاہیئے، متاثرین کے حقوق انکو ملنا چاہئیں، تمام متاثرین کی آباد کاری حکومت کا فرض ہے، ایم کیو ایم پاکستان کےسینئر رہنماء ڈاکٹرفاروق ستار نےان خیالات کا اظہار ارکان پارلیمنٹ و قائدین کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کے سیاسی و معاشی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے، ہمیں کثیر الجہتی مسائل کا سامنا ہے ،ہم وفاق کے اتحادی تو ہیں تاہم ہم مسلم لیگ ن کےدانا دوست ہیں ، دانادوست خامیوں کی نشاندہی بھی کر تا ہے، مسائل کا انباراور چیلنجز تو ہیں ہی مگر مواقع بھی بہت زیادہ ہیں، 10 مئی کو قوم ملٹری کے ساتھ کھڑی ہوگئی اور ہم نےمعرکہ حق جیتا، سول ملٹری تعلقات میں اضافہ ہوا ،وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی وجہ سے معرکہ حق جیتا ہے اب سال 2026 میں معرکہ معیشت کو بھی جیتنا ہے،اب یہ کشتی کنارے پر آکر رک گئی ہےاس کو پار لگانا ہے، 25کروڑ عوام کو معاشی ترقی میں شامل کرنا ہے،قوم کی ضروریات کو سامنے رکھ کر پالیسیاں بنانا ہونگی،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 144 شہروں اور اضلاع کو ترقی دینی ہے پاکستان کو بچانے کیلئے کراچی شہر کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا،26ویں ترمیم میں ہماری ترمیم کو نظر انداز کردیا،وزیر اعظم نے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی اداروں کو خود مختاری دینے کا وعدہ کیا تھا جو ایک جماعت کی ضد کی وجہ سے پورا آزاد بااختیار شہری مقامی حکومت کا ترمیمی بل اب ہم نئی ترمیم میں شامل کرائیں گے ، اب قومی اتفاق رائے سےمعاشی،توانائی اور سوشل ایشوز کا نیا قومی چارٹر لانے کی ضرورت ہے،اکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ ختم ہونا اور زمین واگزار ہونی چاہئیے تاہم متاثرین کو انکے تمام جائز حقوق ملنا چائیں اور تمام متاثرین کی آباد کاری حکومت کا فرض ہے، گل پلازہ سانحہ آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، اس واقعہ کے بعد صورتحال تشویش ناک ہوگئی ہے، وفاق کو کراچی میں کردار اد اکرنا ہوگا،اگر کراچی کے عوام نے سڑکوںپر آنے کا فیصلہ کرلیا تو سب دیکھتے رہ جائیں گے کراچی کے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور لوگ دھرنے کو تیارہو گئے تو 10 لاکھ کا دھرنا ہوگا،فاروق ستار نے کہا کہ آئندہ سال بسنت پنجاب کی ہوگی اور پنجاب میں پتنگ ہماری ہوگی، پتنگ کے بغیر بسنت نہیں منائی جا سکتی،انہوں نے کہا کہ عوامی تنقید کی وجہ سے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کی منتقلی کی پالیسی تبدیل ہورہی ہے ،یہ نئے صارفین کے لئے پالیسی ہوگی تاہم شائد پرانے صارفین کو اس سے فرق نہ پڑے، فاروق ستار نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، اس واقعہ کے بعد صورتحال تشویش ناک ہوگئی ہے، وفاق کو کراچی میں کردار اد اکرنا ہوگا،اگر کراچی کے عوام نے سڑکوںپر آنے کا فیصلہ کرلیا تو سب دیکھتے رہ جائیں گے کراچی کے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور لوگ دھرنے کو تیارہو گئے تو 10 لاکھ کا دھرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بلدیاتی نظام کو بچانے کا وقت آگیا ہے ہماری معاشی ترقی کی شرح نمو 6 سے 8 فیصد تھی جو اب کم ہوگئی ہے ،کراچی کو نئے قومی چارٹر میں شامل کرنا ہوگا ،اسلام آباد پنجاب اور دیگر صوبوں میں تنظیمی ڈھانچہ کو پھیلا رہے ہیں، آج اسلام آباد اور پنجاب میں نئے لوگ ایم کیو ایم پاکستان شامل ہورہے ہیں جن میں ڈاکٹرواجد حسین مغل، قصور کے صبح صادق بھٹی، راجن پور کے ملک رمضان، راجہ یاسر عباسی علی فیصل،خالد محمود ،راجہ محسن کمال شاہ رخ سجاد محمد آفتاب، شامل شبانہ واجد،سائرہ اقبال و دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں