جمعه,  01 نومبر 2024ء
منگولیا میں شدید سرد ی کے باعث20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک

الن بتار(روشن پاکستان نیوز)منگولیا میں شدید ٹھنڈ اور برف باری کے سبب رواں موسم سرما میں اب تک 20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لینڈ لاکڈ ملک میں دسمبر تا مارچ کے درمیان شدید سرد موسم کا ہونا کوئی تعجب نہیں ہے، جہاں کچھ علاقوں میں پارہ گر کر منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ جاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:اے این پی کا سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تاہم رواں موسم سرما معمول سے زیادہ سرد ہے، جبکہ شدید برفباری اور معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک کی وزارت زراعت نے بتایا کہ شدید بھوک اور تھکاوٹ کے نتیجے میں 21 لاکھ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق منگولیا میں اس طرح کے 6 کروڑ 47 لاکھ جانور ہیں، جس میں بھیڑ، بکریاں، گھوڑے اور گائیں شامل ہیں۔

اس شدید موسم کو ڈزوڈ کے نام سے جانا جاتا ہے اور عام طور پر اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مویشیوں کی موت واقع ہوتی ہے۔

مزید خبریں