ڈھاکہ(روشن پاکستان نیوز) بنگلا دیش میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں۔
پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ آج صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوئی، پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ ساڑھے3بجے تک جاری رہے گی۔
بنگلا دیش الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 300 پارلیمانی حلقوں کے لیے 64 اضلاع میں ووٹ ڈالیں جائیں گے، 64 اضلاع میں 42,761 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلا دیش میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ڈاک کے ذریعے ووٹنگ سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ بیرونِ ملک مقیم افراد کو فائدہ ہوا۔
بنگلہ دیش نے بھارت کیلئے ویزوں کا اجرا روک دیا
ملک کے 300 پارلیمانی حلقوں میں سے 299 میں بیک وقت ووٹنگ ہو گی، انتخابات میں 2000 امیدوار 350 نشستوں کے لیے مد مقابل ہوں گے، جماعتِ اسلامی کی قیادت میں 11 جماعتوں کا اتحاد میدان میں ہے۔
طارق رحمان بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے شفیق الرحمان وزارتِ عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں۔
جماعتِ اسلامی کے سربراہ شفیق الرحمان نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے اور بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نےبھی ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔
اس موقع پر شفیق الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن نتائج قبول کرے گی، چاہے نتیجہ کچھ بھی ہو، دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی الیکشن کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا۔











