اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا نشانہ بنائی گئی مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعے سے بدترین بربریت کی اور کوئی مثال نہیں ہے ، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنے کی سازش تھی ، جو ناکام ہوگئی ہے۔
شہباز شریف نے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا۔
بھارت کو ایسی شکست دی کہ اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
اس کے علاوہ انہوں نے شدید زخمیوں کو 30 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم خودکش حملہ آور کو روکنے والے عون عباس شہید کے گھر بھی گئے اور عون عباس کی بہادری کی تعریف کی ۔











