بدھ,  11 فروری 2026ء
کتنے ہزار سے زائد پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران 38 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ سب سے زیادہ پاکستانیوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق سعودی عرب سے 27 ہزار 692 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات سے 6 ہزار 794، عمان سے 2 ہزار 537، بحرین سے 786، قطر سے 644 اور کویت سے 163 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

بھیک مانگنے کے الزام میں 780 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ جن میں سے 767 کا تعلق سعودی عرب، 10 کا یو اے ای، 2 کا قطر اور ایک کا عمان سے تھا۔

اسی طرح منشیات کے مقدمات میں ایک ہزار 25 جبکہ چوری میں ملوث 109 پاکستانیوں کو مختلف خلیجی ممالک سے نکالا گیا۔ غیر قانونی داخلے پر 4 ہزار 872 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

رپورٹ کے مطابق گمشدہ پاسپورٹ کے باعث ایک ہزار 933 اور بلیک لسٹ ہونے پر ایک ہزار 639 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

مزید خبریں