بدھ,  11 فروری 2026ء
برطانیہ: موسلا دھار بارش، 100 سے زائد علاقوں میں سیلاب کا خطرہ

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث ملک کے تقریباً 100 علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے 98 سیلاب وارننگز اور 158 فلڈ الرٹس جاری کیے ہیں، حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 300 گھر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

برطانیہ میں مختلف شہروں میں ندی نالوں کے کنارے پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس سے مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پانچ سالوں کے دوران لاکھوں پاکستانی برطانیہ چلے گئے

سیلاب کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے نظام پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، اور کئی سڑکیں اور پل بند کیے جا سکتے ہیں۔

نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خطرے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔

مزید خبریں