پی ٹی آئی نے سپیکر کے لیے عامر ڈوگر کو منتخب کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف نے  سپیکر کے لیے عامر ڈوگر کو منتخب کر لیاجبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے مالاکنڈ سے نومنتخب ممبر جنیدخان کو منتخب کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے بانی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے  قومی اسمبلی کے اسپیکر کے کیے عامر ڈوگر کو منتخب کیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ کے لئے مالاکنڈ سے نومنتخب ممبر جنید خان کو نامزد کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا مینڈیٹ ہے جسے چوری کیا گیا اور یہ مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا گیا،جیت پی ٹی آئی کی ہو گی، قائد نے ایک چیز سیکھائی کے آخری دم تک لڑنا ہے ،فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں، ہم آخری دم تک لڑیں گے۔ان کا مزید کہناتھا کہ بڑے عرصے کے  بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کے جذبے بلند ہیں،الیکشن کے حوالے سے بات ہوئی کہ فارم 47 کے ذریعے دھاندلی کی گئی،قلم کی جنبش کے ذریعے ہمارے سیٹوں پر کٹ لگایا گیا، 2 مارچ کو مختلف پارٹیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے ۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کیلئے خط ڈکٹیٹ کرادیا ، آج بھیج دیا جائیگا، عمران خان


انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنی بڑی دھاندلی نہیں ہوئی، عوام کے ووٹ پر شب خون مارا گیا،عوام نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے، لودھراں میں بھی ہمارے ایم این اے کو ہرایا گیا،ہم انتخابات کے نتائج کے خلاف آخری دم تک احتجاج کریں گے ۔

مزید خبریں