اتوار,  08 فروری 2026ء
ملک چلانے والے اہم افسران کی فہرست منظر عام پر آ گئی، 22 ہزار سے زائد دوہری شہریت رکھنے والے اہلکاروں کی تفصیلات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ میں پیش کی گئی فہرست کے مطابق پاکستان میں 22 ہزار 380 سرکاری افسران نے دوہری شہریت حاصل کر رکھی ہے۔ ان میں 1100 افسران کا تعلق صرف پولیس اور بیوروکریسی سے ہے، جن میں 540 کینیڈا، 240 برطانیہ اور تقریباً 190 امریکہ کے شہری ہیں۔

دوہری شہریت رکھنے والے افسران مختلف اہم حکومتی عہدوں پر فائز ہیں جن میں گریڈ 22 کے 6، گریڈ 21 کے 40، گریڈ 20 کے 90 اور گریڈ 19 کے 160 افسران شامل ہیں۔
سب سے زیادہ دہری شہریت رکھنے والے افراد محکمہ تعلیم (140 سے زائد)، قومی ایئر لائن (80 سے زائد) اور دیگر اہم محکموں جیسے لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ، نیشنل بینک، سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت میں موجود ہیں۔

اہم شخصیات میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ (کینیڈا)، وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ آغا (برطانیہ)، بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا (امریکہ)، موجودہ ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن عشرت علی (برطانیہ)، اور کئی دیگر اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

پاکستان میں عالمی سامراجی سودی نظام کے خاتمے کے بغیرنحوست اور بے برکتی ختم نہیں ہو گی، سید عباس عمران جعفری

یہ فہرست مختلف ملکوں کی شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کی مکمل تفصیل پیش کرتی ہے، جن میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہالینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، سویڈن، فرانس، سپین اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

فہرست منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں حیرت اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ یہ بات پہلی بار سامنے آئی ہے کہ ملکی اہم فیصلے کرنے والے کئی افسران غیر ملکی شہریت کے حامل ہیں۔

مزید خبریں