اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے جارح مزاج کیوی بیٹر ڈیون کونوے کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایکس اکاؤنٹ پر نیوزی لینڈ کے بیٹر کو خوش آمدید کہا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیون کونوے چوتھے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیون کونوے سے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ یونائیٹڈ نے چار کی بجائے تین کھلاڑی ریٹین کیے تھے جن میں شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا گیا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلا دیشی کھلاڑی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے
سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا ہے۔











