جمعرات,  05 فروری 2026ء
آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلا دیشی کھلاڑی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز نے بنگلا دیش کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائن کر لیا۔

آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے نکالے گئے مستفیض الرحمان پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

لاہور قلندرز نے بنگلا دیشی فاسٹ بالر کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں سائن کیا ہے۔ واضح رہے کہ مستفیض الرحمان اپنی شاندار سلوور بالنگ اور ڈیٹھ اوورز میں موثر کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں معروف ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے آفیشل کٹ کی شاندار رونمائی

یاد رہے کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے پر ہی بنگلا دیش کی ٹیم نے انڈیا میں ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کیا اور یہ انکار انہیں ٹورنامنٹ سے ہی باہر کر گیا۔

پاکستان نے بھی بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کا بائیکاٹ کر دیا ہے، جس پر آئی سی سی تشویش میں مبتلا ہے کیونکہ اس سے بھاری مالی نقصان ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں