جمعرات,  05 فروری 2026ء
لاہور: بسنت کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پتنگ بازی پر پابندی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے بسنت فیسٹیول کے دوران علامہ اقبال ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پابندی کی مدت اور علاقوں کی تفصیل

نوٹیفکیشن کے مطابق 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو ٹیک آف کے راستوں کے اندر آنے والے علاقوں میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔

بسنت، لاہور میں صرف دو دنوں میں 32 کروڑ روپے سے زائد کے پتنگ فروخت

ان علاقوں میں نادر آباد، گلشن کالونی، نشاط کالونی، بھٹہ چوک، ڈی ایچ اے کے 4 بلاکس، الفیصل ٹاؤن، جوڑے پل، کینال بینک روڈ اور تاج پورہ شامل ہیں

مقصد اور حفاظتی اقدامات

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ یہ پابندی فضائی سیکیورٹی اور ایئرپورٹ کے آپریشنز کے تحفظ کے لیے عائد کی گئی ہے تاکہ بسنت کے دوران کسی بھی حادثے یا فضائی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں